حفیظ کا ٹیسٹ لینے سے آئی سی سی کا انکار

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2015
محمد حفیظ ۔ فائل فوٹو اے ایف پی
محمد حفیظ ۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کو لینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں پاکستان کا پہلا میچ 15 فروری کو روایتی حریف ہندوستان سے ہونا ہے اور پاکستان عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف شکستوں کی روایت توڑنے کےلئے پاکستانی ٹیم پوری طاقت سے اترنا چاہتی ہے۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ہندوستان سے ہونے والے پانچوں مقابلوں میں سے ایک میں بھی فتح حاصل نہ کر سکی اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی تناظر میں ہندوستان کےخلاف میچ سے قبل محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر کرنے کےلئے پی سی بی نے آئی سی سی نے ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کولینے کی درخواست کی۔

لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ محمدحفیظ کا آفیشل باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ چھ فروری کو برسبین میں ہی ہوگا۔

ٹیسٹ کا نتیجہ چودہ روز میں آنے کے باعث پروفیسر ہندوستان کے خلاف باؤلنگ نہیں کرسکیں گے تاہم اگر حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوگیا تو وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 جنوری کو ہونے والے میچ میں باؤلنگ کے جوہر دکھا سکیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

asif Jan 24, 2015 02:24am
Pakistsn ckt team india ....say zaror jeety gi