عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی کا امکان

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2015
محمد عامر۔ فائل فوٹو اے ایف پی
محمد عامر۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کے بعد پابندی کا شکار فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئندہ ماہ کرکٹ میں واپسی ہوسکتی ہے۔

آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اتوار کو دبئی میں ہوگا جس میں انٹی کرپشن کوڈ کی ترامیم کے باعث محمدعامر کو ڈومسیٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

آئی سی سی کے نومبر میں ہونے والے اجلاس میں اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کی گئی تھی جسکے مطابق پابندی کے شکار کھلاڑیوں کو پابندی ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل پائیں گے۔

پی سی بی ترجمان آغا اکبر نے بھی عامر کی کرکٹ میں ممکنہ واپسی کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس بات کے امکانات بہت روشن ہیں کہ عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے گی۔

عامر اور آصف کے ساتھ ساتھ اس وقت کے قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر چار سال قبل دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انہوں نے جان بوجھ کر پیسوں کے لیے نوبال کیں۔

مزید پڑھیں: عامر کی کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن

آئی سی سی نے 2011 میں ان پر پابندی عائد کردی تھی لیکن پابندی لگانے والے ج نے اس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسپاٹ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر عامر پر پانچ سال، سلمان بٹ پر دس سال اور آصف پر سات سال پابندی لگائی گئی تھی جبکہ تینوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔

عامر کی پابندی رواں سال اگست میں ختم ہورہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Jan 24, 2015 12:56am
محمد عامر کی واپسی کرکٹ کیلئے نقصان دہ ھوگی ایسے کھلاڑیوں کو دوبارہ کھیلنے کی اجازت کی مزمت کرتے ھیں اس طرح کھلاڑیوں میں غلط کام کرنے کی حوصلہ افزائی ھوگی بدنام زمانه جواری کھلاڑی کو ھرگز کھیلنے کی ضرورت نہیں اور حاص کر ایسا کھلاڑی جس نے بین الاقوامی سطح پر ملک کو بدنام کیا ھو میچ فکسنگ سٹے بازی میں ملوث کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت ناقابل قبول ھے