خیبر ایجنسی میں دھماکا، دو افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2015
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

پشاور: خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے نرے بابا میں سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ دونوں حکومت نواز توحید الاسلام کے رضاکار تھے ، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ خیبر ایجنسی میں اکتوبر میں فورسز نے آپریشن خیبر ون شروع کیا تھا جس سے قبل جون میں شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا جس میں عسکریت پسندوں کو قبائلی علاقوں سے نکالا گیا۔

ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد سے متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام 7 قبائلی علاقوں میں سے ہیں جو کہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہیں۔

ان علاقوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں