بیجنگ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین میں اپنے دورے کی شروعات سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے ملاقات سے کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے چین میں ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

آرمی چیف نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان نے کہا کہ پاکستان اور چین اہم قریبی ملک ہیں، مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون دونوں ملکوں کے لیے ضروری ہے۔

مزید پڑھیں : آرمی چیف چین کے دو روزہ دورے پر روانہ

آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ جنرل فان نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا۔

جنرل فان نے مزید کہا کہ چین قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

چینی جنرل کا کہنا تھا کہ ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو رہی ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اپنی سر زمین سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

مزید پڑھیں : آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سے ملاقات

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف امریکا اور برطانیہ کے اہم دورے کر چکے میں جس میں پاکستان کی فوجی کی جانب سے جاری آپریشن پر فوج کی کامیابیوں سے ان ممالک کے اعلی حکام کو آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف لندن پہنچ گئے

قبل ازیں آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ چین کے دو روزہ دورے کے دوران آرمی چیف چین کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ایک فوجی ذریعہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ چینی فوجی و سیاسی قیادت سے بات چیت کے دوران سیکورٹی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اس موقع پر آرمی چیف ضرب عضب پر حاصل کردہ کامیابیوں پر بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں