پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوبز میں ہر وقت کچھ نہ کچھ خاص ہوتا ہی رہتا ہے تاہم خبروں کی کثرت کے باعث اکثر کچھ چیزیں میڈیا کی نظر میں آ نہیں پاتیں تو ہم نے پاکستان، بولی وڈ اور ہولی وڈ کی چند ایسی ہی خبروں کو منتخب کیا ہے جو دلچسپ ہونے کے باوجود زیادہ نمایاں نہیں ہوسکیں۔

ماہرہ کو دھمکیاں؟

فائل فوٹو.
فائل فوٹو.

اور آخر میں بات کرتے ہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جنھیں ہندوستان کے انتہاپسند ہندوﺅں کی جانب سے شاہ رخ خان کے مدمقابل بولی وڈ فلم میں کام کرنے پر دھمکیاں دی گئی ہیں۔

اب اس خبر میں کتنی صداقت ہے وہ تو فی الحال کہی نہیں جاسکتی تاہم ماہرہ خان کو انتہائی محتاط ضرور رہنا ہوگا، انہوں یا تو اس پراجیکٹ کو چھوڑنا ہوگا (اور کوئی اور پراجیکٹ کسی فرد کی زندگی سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا) یا انہیں فلم سازوں سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرنا ہوگا۔

جیا بچن نریندرا مودی کے مدمقابل

فائل فوٹو.
فائل فوٹو.

یہ کافی دلچسپ مقابلہ ثابت ہونے والا ہے، نریندرا مودی کے مضبوط گڑھ وارنسی اور گردونواح کے علاقوں میں ہندوستانی وزیراعظم کی مقبولیت کا توڑ کرنے کے لیے سماج وادی پارٹی ایک منصوبے کے ساتھ آگے آئی ہے۔

ہندوستان کے 2017 کے انتخابات میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے سماج وادی پارٹی نے جیا بچن (امیتابھ بچن کی اہلیہ اور معروف اداکارہ) کو الیکشن کی تیاریوں کی قیادت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

جیا بچن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہاں مجھے یہ پیشکش ہوئی ہے اور وہ جلد وارنسی پہنچ کر ضلعی اور شہری کمیٹی کے اراکین کے ساتھ اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گی۔

اسے کہتے ہیں اسٹار پاور تو مودی صاحب ہوشیار ہوجائیں۔

کترینہ کیف ہندوستان کی اگلی صدر؟

فائل فوٹو.
فائل فوٹو.

انڈین پریس کونسل کے سابق چیئرمین مرکندے کاتجونے گذشتہ ہفتے ہندوستان کو اس وقت حیران کردیا (خوشگوار یا ناخوشگوار اس کا فیصلہ آپ خود کریں) جب انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر یہ تجویز پیش کی کہ بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کو ہندوستان کا اگلا صدر بنادیا جائے۔

انہوں نے اس کی وجوہات کے لیے یہ الفاظ منتخب کیے " جب آپ کو کسی فرد کو منتخب کرنا ہی ہے تو کیوں نہ کسی خوبصورت چہرے کو ووٹ دیا جائے، کم از کم اس سے آپ کو میڈیا میں کترینہ کے چہرے کو دیکھ کر کچھ لمحات کے لیے خوشی تو محسوس ہوگی، انہیں ہندوستان کا اگلا صدر بنایا جانا چاہئے مگر اس کے لیے شرط یہ ہو کہ وہ حلف برادری کے موقع پر شیلا کی جوانی گا کر سنائیں"۔

یقیناً مرکندے کاتجو نے یہ تجویز مذاق کے طور پر پیش کی مگر اس سے انہوں نے یہ چوٹ ضرور کردی کہ موجودہ ہندوستانی صدر آنکھوں کو بھلے محسوس نہیں ہوتے۔

نبیلہ بانو کی زندگی

فائل فوٹو.
فائل فوٹو.

موسیقی کے دلدادہ افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نبیلہ بانو کا گایا گانا چھوٹی ہے زندگی اب میوزک چینیلز اور ویب سائٹ پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

یہ واقعی بہت اچھا گانا ہے جس کا مقصد زندگی کی خوشی منانا اور اس میں آنے والے مواقعوں کو نظرانداز نہ کرنا ہے، اس کی موسیقی دل کو چھولینے والے اور وڈیو دیکھنے والوں کو متاثر کرتی ہے۔ تو نبیلہ کی مدھر آواز میں اسے گانے کو سنے اور یقین کریں آپ مایوس نہیں ہوں گے۔

انجلینا جولی اور جنیفر آنسٹن، ایکس ایفکیٹ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ بالکل ہے کہ یہ دو پرکشش خواتین (انجلینا جولی اور جنیفر آنسٹن) ایک دوسرے سے زیادہ خوش نہیں اور اس کی وجہ بریڈ پٹ ہیں، مگر کیا وہ ریاکاری اوہ سوری ڈپلومیٹک انداز نہیں اپنا سکتیں ؟

گزشتہ پانچ برسوں سے یہ دونوں ایک دوسرے کو اس طرح نظرانداز کررہی ہیں جیسے وہ کوئی خطرناک وائرس ہو، مگر چند روز قبل لاس اینجلس میں کریٹک چوائس ایوارڈز کے موقع پر وہ ایسا نہیں کرسکیں۔ یہ دونوں رواں برس لگ بھگ ہر ایوارڈ (گولڈن گلوب، کریٹک چوائس وغیرہ) کے لیے نامزد ہیں، جنیفر بہترین اداکارہ جبکہ انجلینا جولی بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری کے لیے۔

تو کرٹیک ایوارڈز کی تقریب کے دوران انجلینا جولی (موجودہ مسز بریڈ پٹ) اپنے شوہر کی سابق بیوی کی جانب چلی گئی اور جنیفر آنسٹن نے انجلینا کو ہیلو کہنے کی بجائے اس جگہ سے دور چلے جانے کو ترجیح دی اور یہ عندیہ دیا کہ وہ اپنے سابق شوہر کی موجودہ بیوی سے خیرمقدمی الفاظ کے تبادلے کے موڈ میں نہیں۔

تقریب میں موجود ہر شخص نے اس بات کو محسوس کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں