لیبیا کے نائب وزیر خارجہ اغوا کرلئے گئے

25 جنوری 2015
لیبیا کے پولیس اہلکار دارلحکومت طرابلس کی ایک چیک پوسٹ پر موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی
لیبیا کے پولیس اہلکار دارلحکومت طرابلس کی ایک چیک پوسٹ پر موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بن غازی: لیبیا کے نائب وزیر خارجہ کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

لیبیا کے وزیرداخلہ عمر الزانکی کا کہنا ہے کہ ملک کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسن الصغیر کو مشرقی شہر البیضاہ کے ایک ہوٹل سے مسلح افراد اغوا کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی افریقہ کے ملک لیبیا میں معمر قذافی کے نکالے جانے کے بعد ملک میں اقتدار کے حصول کیلئے مختلف گروں کی حمایت یافتہ دو مخلتف حکومتیں اوراسمبلیاں کام کررہے ہیں۔

ادارے کے مطابق لیبیا میں اغوا کی کارروائیاں ایک عام سی بات ہے۔

لیبیا کی بین الااقوامی دنیا سے تسلیم شدہ حکومت کے وزیراعظم عبداللہ التھینی اوران کی کیبنٹ ملک کے جنوبی حصے پرحکومت کررہی ہے جن کو ایک مسلح گروپ 'لیبیا ڈان' کی حمایت حاصل ہے۔

مذکورہ مسلح گروپ نے ملک کے دارلحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے بعد پرانی اسمبلی کو دوبارہ بحال کرکے نئی حکومت قائم کی ہے، جسے جنرل نیشنل کانگریس اسمبلی کا نام سے جانا جاتا ہے۔

ملک کی منتخب اسمبلی اور ایوان نمائندگان کی حکومت مصرکے سرحدے علاقے سے منسلک لیبیا کے شمالی حصے تبروک تک ہی محدود ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں