پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی مضبوط بنانے پراتفاق

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2015
فائل فوٹو/ اےا یف پی—۔
فائل فوٹو/ اےا یف پی—۔

راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات پراتفاق کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈرز کے اجلاس میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اور سرحدی روابط سے متعلق طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں افغان وفد کی قیادت افغان بارڈر پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شفیق فاضلی نے کی، جبکہ پاکستانی وفد کے سربراہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم تھے۔

پاک افغان فوجی وفود کے دوروں کا مقصد باہمی فوجی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد کا حالیہ دورہ سانحہ پشاور کے تناظر میں آرمی چیف جنرل راحیل کے دورہ افغانستان اور افغان سول اور عسکری حکام سے ملاقاتوں کی ایک کڑی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں