مصباح اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، ملک

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2015
سابق کپتان شعیب ملک۔ فائل فوٹو اے ایف پی
سابق کپتان شعیب ملک۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے موجودہ کپتان مصباح الحق پر الزام عائد کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے فائٹ نہیں کرتے اور اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔

پاکستانی اسپورٹس چینل جیو سوپر سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے قومی ٹیم کے کپتا مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور کھلاڑیوں کے لیے فائٹ نہیں کرتے، شاہد آفریدی، یونس خان اور محمد حفیظ کھلاڑیوں کے لیے فائٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصباح پچاس فیصد جارحانہ اور پچاس فیصد دفاعی کپتان ہیں لیکن ورلڈ کپ میں فتح کے لیے انہیں جارحانہ انداز اپنانا ہو گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ماضی کا ذکر رکتے ہوئے کہا کہ یونس خان کے خلاف ہونے والی بغاوت میں میرا کوئی کردار نہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2007 میں یونس نے کپتان بننے سے انکار کیا جس کے بعد بورڈ نے مجھے قیادت سونپی، میرا دور اس قدر خراب نہیں تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب 2009 میں مجھے قیادت سے ہٹانے کی باتیں ہو رہی تھیں تو میں پہلے ہی اس وقت کے چیئرمین اعجاز بٹ کو بتا چکا تھا کہ میں قیادت نہیں کرنا چاہتا۔

آل راؤنڈر نے رواں ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر مایوس ہوا ہوں۔

قومی ٹیم کی عالمی کپ میں کارکردگی کے حوالے سے ملک نے کہا کہ موجودہ ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور میری خواہش ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے 15 فروری کو ہونے والے پاک انڈیا میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایڈیلیڈ میں ہو گا جس کی وکٹ برصغیر جیسی ہے اور اس پر 300 سے زائد رنز کے ہدف کا تعاقب بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے لیے حفیظ، یونس اور آفریدی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو کپتان کی مدد کرنا ہو گی اور انہیں صحیح مشورے دینا ہوں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Ali Jan 26, 2015 02:43pm
Your own performance has been pathetic of-late therefore stop crying like a baby, and watch only how the team fares.
sharminda Jan 26, 2015 04:19pm
Very well timing. ...... Stupid.