اسپین میں یونانی طیارہ گرکر تباہ، 10افرادہلاک اور13 زخمی

27 جنوری 2015
اسپین کے ملڑی بیس پر نیٹو مشکو میں شامل یونان کا جیٹ طیارہ گر کرتباہ ہوگیا  — فوٹو: اے پی
اسپین کے ملڑی بیس پر نیٹو مشکو میں شامل یونان کا جیٹ طیارہ گر کرتباہ ہوگیا — فوٹو: اے پی

میڈرڈ: اسپین کے ایک ملٹری بیس پر یونان کا جیٹ طیارہ اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ ہو گیا ہے، جس سے 10 افراد ہلاک اور 13زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپین کی ڈیفنس منسٹری کا کہنا ہے کہ اسپین میں ہونے والی نیٹو مشقوں کے دوران البوکیٹ شہر میں لوس لینوس کے ملٹری آئر بیس سے یونانی ایف 16 طیارے نے اڑان بھری تاہم طیارہ اڑان بھرنے کے بعد گرکر تباہ ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 7 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اس سے قبل اسپین کی حکومت نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ نیٹو کی مشقوں میں شامل یونان کا جیٹ طیارہ ٹیک آف کے بعد ملڑی ائر بیس کی پارکنگ میں کر گیا ہے جس میں دیگر طیارے بھی موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ریسکیو ذرائع حادثے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور حادثے کی وجہ سے لگنے والی آگ کو بھجانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی وی فوٹیج میں حادثے کے بعد ملڑی ائر بیس سے دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں