برمنگھم: انگلش پریمئر لیگ کا کلب آسٹن ولا انتہائی مشہور پاکستانی نژاد برطانوی عیسی سلیمان سے پہلا پروفیشنل معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

سپینش لا لیگا کے نامور کلب ولینسیا اور بنڈس لیگا چیمپئنز بائرن میونخ بھی ڈیفنس اور مڈ فیلڈ میں کھیلنے والے 16 سالہ عیسی کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

خیال رہے کہ برمنگھم میں پیدا ہونے والے عیسی آٹھ سال کی عمر سے ولا کے لیے کھیل رہے ہیں اور جمعہ کو انہوں نے کلب کے ساتھ دو سالہ پروفیشنل معاہدہ کیا ہے۔

اکیڈمی ڈائریکٹر سین کم برلے نے کلب کی آفیشنل ویب سائٹ کو بتایا : ہمیں خوشی ہے کہ عیسی نے کلب کے ساتھ اپنا پہلا پروفیشنل معاہدہ کیا ہے۔ عیسی جونیئر سکول کے زمانے سے کلب کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔

'ہم بہت سالوں سے نوجوان اور مقامی کھلاڑیوں کو تیار کرتے آئے ہیں اور عیسی کامعاملہ بھی ایساہی ہے'۔

'عیسی اگلے مہینے انگلینڈ کی انڈر-17 ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں اور وہ ملکی اور کلب کی جانب سے مسلسل اچھا کھیل رہے ہیں'۔

'عیسی کا کیرئیر شروع ہونے جا رہا ہے اور سب کچھ ان کے سامنے ہے۔ انہیں چاہیئے کہ وہ سخت محنت کریں اور اپنے کوچز سے سیکھنا جاری رکھیں'۔

خیال رہے کہ عیسی یوتھ لیول پر انگلینڈ کے کپتان رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بارکلیز انڈر-18 پریمئر لیگ اور ایف اے یوتھ کپ میں ولا کی نمائندگی بھی کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں