پی اے ایف طیارے کی انڈیا میں ری فیولنگ

27 جنوری 2015
فینم -100 جٹ طیارہ۔ — فائل فوٹو
فینم -100 جٹ طیارہ۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان ائیر فورس کے ایک مسافر طیارے نے اتوار کی دوپہر لکھنؤ میں رکتے ہوئے ری فیولنگ کی۔

سینئر سویلین اور عسکری افسران کے زیر استعمال فینم-100 جٹ معائنہ کیلئے سنگاپور جا رہا تھا جب اس نے لکھنؤ کے چوہدری شرن سنگھ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی۔

طیارہ سنگاپور روانہ ہونے سے قبل 50 منٹ تک ہندوستانی ائیر پورٹ پر کھڑا رہا۔

ری فیولنگ کیلئے یہ اسٹاپ ایسے وقت ہوا جب دنوں ملکوں کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی مبینہ خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

پی اے ایف ترجمان ائیر کموڈور سید محمد علی نے ڈان کو بتایا کہ اسٹاپ پہلے سے طے شدہ تھا۔

طیارہ میں ری فیولنگ کے وقت پائلٹوں سمیت پانچ اہلکار موجود تھے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے لکھنؤ کے ضلعی مجسٹریٹ راج شیکھر کے حوالے سے بتایا کہ ' پاکستان کا ایک طیارہ پی اے اے ایف-854 گزشتہ دوپہر 12:01 پر لکھنؤ اترا اور 12:52 پر چٹاگانگ کیلئے روانہ ہو گا۔ طیارہ کی آمد ایمرجنسی نوعیت کی نہیں تھی'۔

یہ برازیلین ساختہ طیارہ 1160 nm کی رینج کا حامل ہے تاہم، ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نان سٹاپ اسلام آباد سے کراچی (nm600) پرواز کر سکتا ہے۔

پی اے ایف نے پہلی مرتبہ 2008 میں اس ایگزیکٹیو جٹ کو اپنے بیڑے میں شامل کیا تھااور اس وقت فضائیہ کے پاس ایسے چار طیارے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں