امریکا شدید برفباری کی زد میں

27 جنوری 2015

شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے نیویارک اور بوسٹن میں زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ماہرین موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولات زندگی مزید مشکل ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سرمائی نامی طوفان ’جونو‘ جرسی، مین اور نیو ہیمپشائر ریاستوں میں 25 انچ تک برفباری کا باعث بن سکتا ہے۔

متعدد امریکی ریاستوں میں کئی انچ برف پڑی جس کے بعد وہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بوسٹن میں ریلوے ٹریک پر برف کی تہہ جمی ہوئی ہے۔ فوٹو رائٹرز

بوسٹن میں مقامی ہسپتال کا ملازم شدید برف باری سے بچنے کے لیے اپنا ہڈ لے رہا ہے۔ فوٹو اے پی

اس طوفان کے باعث کروڑوں لوگ متاثر ہوئے یہں جہاں تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، ٹرینوں اور ہوائی جہازوں کی سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ فوٹو اے پی

کنیٹی کے ایک ہوٹل کے مالکان گھر جانے کے لیے اپنی گاڑی پر جمی برف صاف کر رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

شدید برفباری کے پیش نیویارک پولیس کے افسران حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ برفباری کے پیش نظر متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ فوٹو رائٹرز

نیویارک شہر میں فرانسیسی سیاح برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

برفباری کے باعث لوگوں کو کئی کئی کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑا۔ فوٹو رائٹرز

برفباری کے باعث سڑکیں سنسان پڑیں ہیں جبکہ اطراف میں برف بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ فوٹو رائٹرز

پنسل وینیا میں ایک لڑکی برفباری سے لطف ہوتے ہوئے اسکینگ کررہی ہے۔ فوٹو اے پی

نیویارک میں ایک شخص برفانی طوفان کے باعث جمنے والی برف کے بعد سڑک پر ہی اسکینگ کر رہا ہے۔اے ایف پی