انجریز کا خطرہ: ملک، اظہر متبادل کے طور پر منتخب

28 جنوری 2015
آل راؤنڈر شعیب ملک—اے ایف پی فائل فوٹو۔
آل راؤنڈر شعیب ملک—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: عالمی کپ سے قبل انجریز کا شکار پاکستانی ٹیم کے لیے آل راؤنڈر شعیب ملک، بلے باز اظہر علی اور فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو ممکنہ کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بوڑد کی ایک ذریعہ نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس معاملات کے پیشنظر ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر ملک، تنویر اور اظہر کو اسٹینڈ بائی کر رکھا گیا ہے۔

ذریعہ کے مطابق فیصلہ ٹیم مینجمنٹ اور چیف سیلیکٹر معین خان کے درمیان مشاورت کے بعد لیا گیا۔

'ٹور سیلیکشن کمیٹی نے اپنا موقف پیش کردیا ہے تاہم حتمی دو نام ضرورت پڑنے پر فائنل کیے جائیں گے'

افسر کے مطابق صہیب مقصود، احسان عادل اور وہاب ریاض فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

ذریعے کے مطابق ملک اور اظہر کا کیس مضبوط ہے کیوں کہ دونوں باؤلنگ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں سے جنید خان پہلے ہی انجری کا شکار ہیں اور بلاول بھٹی کو ان کا متبادل منتخب کیا گیا ہے۔

ذریعہ کے مطابق جنید خان 100 فیصد فٹنس حاصل کرنے پر ہی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ رہیں گے، ابھی وہ آرام کررہے ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

hammad Jan 28, 2015 12:41am
They don't play a lot cricket and get injured very easily are they made of Plastic or what ?
muhammad Amjad Jan 28, 2015 11:30am
nice
عدنان Jan 28, 2015 06:40pm
شعیب ملک کے پاس گیدڑ سنگھی ہے، کسی بھی طرح ٹیم میں آ ہی جاتا ہے۔