لسبن: پرتگال میں فوج اپنی ساٹھ جائیدادوں کو فروخت یا کرائے پر دینے سے 193 ملین ڈالرز اکھٹا کرنے کی امید کر رہی ہے۔

ان جائیدادوں میں بیرکس، قلعے، ائیر فیلڈز اور عسکری ہسپتال شامل ہیں۔

فوجی ترجمان نے منگل کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد فوج کو جدید بنانے کیلئے فنڈز اکھٹے کرنا ہے۔

جنوری میں پارلیمنٹ میں پیش ہونے والے ایک بل کے مطابق، حکومت نے 2015 میں 36 ملین جبکہ باقی سات سالوں تک ہر سال 22 ملین ڈالرز کا ہدف مقرر کیا ہے۔

نیلامی یا کرائے کیلئے منتخب جائیدادوں کی حتمی فہرست دستیاب نہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کم از کم ایک درجن قلعے اور بیرکس جبکہ دارالحکومت لسبن میں تین فوجی ہسپتال نیلامی کیلئے سامنے رکھے جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں