شاہ رخ ، اوباما کے ساتھ ڈانس کے خواہشمند

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2015
فوٹو/ بشکریہ شاہ رخ خان آفیشل ویب سائٹ
فوٹو/ بشکریہ شاہ رخ خان آفیشل ویب سائٹ

ایک طرف جہاں امریکا کے صدر براک اوباما بولی وڈ سے متاثر نظر آئے اور اپنے حالیہ دورہ ہندوستان کے دوران انھوں نے ایک تقریب سے خطاب میں بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کو سراہتے ہوئے ان کی مشہور فلم کا ڈائیلاگ بھی دہرایا۔

وہیں شاہ رخ خان بھی امریکی صدر کے حوالے سے کچھ 'بڑے پلان' رکھتے ہیں۔

اوباما کی جانب سے اپنی تعریف کیے جانے کے بعد اظہارتشکر کے طور پر کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'انھیں براک اوباما کی جانب سے دی گئی رنگ و نسل اور مذہبی مساوات سے متعلق تقریر کا حصہ بننے پر فخر ہے'۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ 'بدقسمتی سے براک اوباما بھنگڑا نہیں کر سکتے لیکن اگلی مرتبہ 'چھیاں چھیاں' پر ڈانس یقینی ہے'۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزاپنے دورہ ہندوستان کے آخری روز نئی دہلی کے سری فورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے یونیورسٹی کے طلباء اور سرگرم کارکنوں سے خطاب کے دوران بولی وڈ انداز اختیار کیا۔

اوباما نے اپنی تقریر کا آغاز ہندی الفاظ 'نمستے' اور 'دھنے واد' سے کیا، جبکہ اپنے خطاب کے پہلے دو منٹ کے دوران انھوں نے شاہ رخ خان کی فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' (ڈی ڈی ایل جے) کا مشہور ڈائیلاگ 'سینوریتا ! بڑے بڑے دیشوں میں ۔۔۔' بھی دہرایا۔

مزید پڑھیں: براک اوباما بھی بولی وڈ سے متاثر

اوباما نے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان، معروف ایتھلیٹ ملکھا سنگھ اور میری کوم کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ 'ہر ہندوستانی کو رنگ و نسل اور مذہب کے بجائے ان شخصیات کی کامیابی پر فخر کرنا چاہیے'۔

صدر اوباما کا دورہ گزشتہ روز یعنی منگل کو اختتام پذیر ہوا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں