دنیا کے سب سے بڑے بلے کی نمائش

28 جنوری 2015
دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں موجود دنیا کا سب سے بڑا بلا۔ تصویر بشکریہ دی نیشن یو اے ای
دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں موجود دنیا کا سب سے بڑا بلا۔ تصویر بشکریہ دی نیشن یو اے ای

دبئی: کرکٹ ورلڈ کپ جیسے جیسے قریب آ رہا ہے، دنیا بھر میں اس کا بخار چڑھتا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں دس منزلہ عمارت کے برابر دنیا کا سب سے بڑا بلہ تیار کیا گیا جس کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

32 میٹر لمبا اور چار میٹر چوڑا یہ بیٹ ایک مشہور ٹی وی نیٹ ورلک نے تیار کیا ہے جسے دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں رکھا گیا ہے۔

آٹھ سے دس منزلہ عامرت کے برابر اس بلے کا وزن تقریباً ایک ٹن(950 کلو) اور یہ عام بلے کے مقابلے میں 32 گنا لمبا ہے۔

اگر اس بلے کو زمین پر رکھا جائے تو اس کی لمبائی بمپر سے بمپر لگا کر کھڑی کی گئی سات گاڑیوں کے برابر ہے۔

بلا بنانے والے او ایس این ٹی وی نیٹ ورک کے چیف مارکیٹنگ افسر حماد ملک نے کہا کہ ہم کوئی ایسی سرگرمی چاہتے تھے جس کے ذریعے ہم متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین کو مصروف رکھ سکیں اور انہیں یہاں آنے کا موقع فراہم کریں تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو کوئی پیغام دے سکیں۔

ہم ورلڈ پ 2015 کے آغاز کا جشن منا رہے ہیں اور اس بلے کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس بلے کی رونمائی کے موقع پر امارات کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ ایسٹ، کوچ عاقب جاوید اور ٹیم کے ارکان کے ساتھ ٹی وی کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس بلے کی نمائش مارچ کے آخر دبئی میں آئی سی سی کی اکیڈمی میں جاری رہے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں