اوباما کے دورے کے بعد ہائی کمشنر پاکستان طلب

28 جنوری 2015
ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط—۔فوٹو/ آن لائن
ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط—۔فوٹو/ آن لائن

اسلام آباد: امریکا کے صدر براک اوباما کے دورہ ہندوستان کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو اسلام آباد طلب کرکے اس دورے کے حوالے سے بریفنگ لی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق عبدالباسط ملک کی اعلیٰ قیادت کوامریکا ، ہندوستان جوہری معاہدوں اور ان کے اطلاق سے جنوبی ایشیا میں استحکام کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

براک اوباما کے حالیہ دورے کے دوران ہندوستان اور امریکا کے درمیان سویلین نیوکلیئر پاور معاہدے کے حوالے سے ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوا جب کہ دونوں ملکوں نے چھ سال بعد باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

عبدالباسط نے پاکستان پہنچ کر وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے مگر باہمی احترام اور یکساں خودمختاری کی بنیاد پر معمول کے تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں ملک کشمیر سمیت اپنے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں