شان ایبٹ کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کا ایوارڈ

28 جنوری 2015
شان ایبٹ۔ فائل فوٹو اے ایف پی
شان ایبٹ۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: کرکٹ آسٹریلیا نے شان ایبٹ کو بہترین نوجوان کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

یاد رہے کہ شان ایبٹ وہی کھلاڑی ہیں جن کی گیند لگنے سے نومبر میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ میں آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر فل ہیوز ہلاک ہوئے تھے۔

فل ہیوز کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد متعدد سابق کھلاڑیوں کا خیال تھا کہ شاید 22 سالہ فاسٹ باؤلر اس حادثے کے دھچکے سے کبھی باہر نہ نکل پائیں لیکن انہوں نیوز ساؤتھ ویلز کے لیے کامیاب انداز میں واپسی کی۔

ایبٹ نے ایلن بارڈر دیے جانے پر کرکت آسٹریلیا اور اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل ایوارڈ کی تقریب میلہ نوجوان اسٹیون اسمتھ نے تین ایوارڈز اپنے نام کر کے لوٹ لیا۔

آسٹریلین کرکٹ کے سب سے معتبر ایلن بارڈر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب سڈنی میں ہوئی جس میں آسٹریلین کرکٹرزنے اپنی بیگمات اور گرل فرینڈز کے ہمراہ شرکت کی۔

تقریب میں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ایلن بارڈر میڈل سمیت تینوں کیٹیگریز میں ایوارڈز جیت کر کلین سوئپ کردیا۔

وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کے سال کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن نے ایوارڈ دیا۔

گلین میکس ویل کو ایلن بارڈر ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

گلین میکسویل کا مقابلہ ایرون فنچ اور کیمرون وائٹ سے تھا تاہم انھوں نے ارون فنچ کے مقابلے میں نوووٹ زیادہ حاصل کئے۔

تبصرے (0) بند ہیں