بریٹ لی نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

28 جنوری 2015
آسٹڑیلیا کے فاسٹ بولر ٹرینگ کے دوران پریکٹس کر رہے ہیں — رائٹرز فائل فوٹو
آسٹڑیلیا کے فاسٹ بولر ٹرینگ کے دوران پریکٹس کر رہے ہیں — رائٹرز فائل فوٹو

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر بریٹ لی نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تاہم وہ اپنے آخری لیگ میچ میں ہیٹرک مکمل کرنے سے قاصر رہے۔

38 سالہ آسٹریلیوی بولر نے کینبری میں ہونے والے اپنے آخری ٹی20 لیگ میچ کے دوران کیریر کا آخری اوور کرایا جس میں مخالف ٹیم کو جیتنے کیلئے 8 رنز درکار تھے۔

مخالف ٹیم سڈنی کو میچ جیتنے کیلئے آخری اوور کی آخری تین گیندوں پر 1 رنز کی ضرورت تھی۔

بریٹ لی نے اپنے آخری اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر مخالف ٹیم کی دو وکٹیں حاصل کرلی تھیں تاہم مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کی ہیٹرک کی خواہش پوری نہیں ہونے دی۔

بریٹ لی نے اپنے کرکٹ کیریر کے آخری میچ میں چار اووز کے عوض 25 رنز دے کر 3 کھیلاڑیوں کو آوٹ کیا اور پرتھ کو چار وکٹو سے کامیابی حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔

مذکورہ میچ میں فتحیاب ہونے کے بعد پرتھ مذکورہ ٹائٹل کو دوسری بار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

آسٹریلیوی باسٹ بولر بریٹ لی اپنے کرکٹ کیریر میں 76 اںٹرنیشنل ٹیسٹ میچ اور 221 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

وہ پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور آج انھوں نے اپنا آخری لیگ میچ کھیلا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں