شہباز کے پاکستان سے زیادہ بیرون ملک اثاثے

29 جنوری 2015
۔ — تصویر بشکریہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا
۔ — تصویر بشکریہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا

اسلام آباد: پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کے ملک کی نسبت بیرون ملک اثاثے زیادہ ہیں۔

شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ میں ان کی دو جائیدادوں کی کُل مالیت 153 ملین روپے سے زائد ہے۔

دوسری جانب، ملک میں ان کے اثاثوں کی کُل مالیت 108.24 ملین روپے ہے۔

پاکستان میں شہباز شریف کے پاس 553 کنال کا زرعی پلاٹ (36 لاکھ روپے)، مری میں دو جائیدادیں (16.60 ملین روپے)، صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری ( 720000)، تحفہ میں ملنے والی ایک لینڈ کروزر (20.82 ملین روپے)، جبکہ 66.59 ملین کیش اور بینک بیلنس ہے۔

اس طرح ان کے پاس برطانیہ اور پاکستان میں کُل 262.29 ملین روپے کے اثاثے ہیں۔

شہباز شریف پر 130.22 ملین روپوں کے واجبات بھی ہیں جس کے بعد ان نیٹ دولت 132.06 ملین روپے رہ جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرت شہباز ان سے زیادہ امیر ہیں۔ ان کے کُل اثاثوں کی مالیت 276.03 ملین روپے ہے۔

ان کے پاس 186.58 ملین روپے مالیت کے تین مکان اور 51.53 ملین روپے مالیت کی 810 کنال زرعی اراضی ہے۔

نصرت شہباز نے سپننگ ملز، ایک ٹریڈنگ کمپنی، ٹیکسٹائل ملز، پولٹری فارمز، شگر ملز، ڈیری فارمز، ایک انرجی کمپنی اور پلاسٹ انڈسٹری میں 8.78 ملین روپے کی سرمایہ کر رکھی ہے۔

ان کے گھر کا فرنیچر، زیورات اور ایک کار کی کُل مالیت 3.41 ملین روپے بنتی ہے۔انہوں نے پانچ خواتین اور ایک مرد کو 4.75 ملین روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے جبکہ بینک بیلنس 20.96 ملین روپے ہے۔

شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے پاس 9.23 ملین روپے کے اثاثے ہیں۔ ان کا بینک بیلنس محض 24380 روپے لیکن قرضہ چھ لاکھ ہے۔

شہباز شریف اور ان کی دو بیویوں کے مجموعی اثاثے 417.32 ملین روپے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں لیکن برطانیہ میں مقیم ان کے بیٹے حسین نواز انہیں بھاری رقم بھیجتے ہیں۔

وزیر اعظم بننے کے بعد نواز شریف کے اثاثوں میں مسلسل ترقی ہوئی اور پچھلے چار سالوں میں ان کے اثاثوں کی کُل مالیت میں بارہ گنا اضافہ دیکھا گیا۔

2011 میں ان کے کُل اثاثے 166 ملین روپے تھے جو 2012 میں بڑھ کر 261 ملین تک پہنچ گئے۔

2013 میں وہ اچانک ارب پتی ہو گئے اور 2014 میں ان کے ظاہر کردہ اثاثے 2.36 ارب روپے تھے۔

وزیر اعظم کا کوئی ذاتی گھر نہیں اور وہ اپنی والدہ کے ایک گھر میں رہتے ہیں۔انہیں ایک نامعلوم دوست نے لینڈ کروز تحفہ میں دے رکھی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Afaq Jan 29, 2015 09:58am
how it is possible that 553 kanal which is equal to 5,553,529.7082 Square Meter is only 36 Lacs.
Tahir Jan 29, 2015 12:55pm
Price of agriculture land for 553 kanal (69 Acre if 8 kanal consider in one Acre) One Acre price become only PKR 52080, Even it is completely non cultivated land this price is very less, I can buy all his land with 3 time of price he quoted.
UMAR DRAZ Jan 29, 2015 06:55pm
Shahbaz Sharif k pas 69 acre hain jis ki maliat sirf 36 lac rs? yani k 52174 rs per acre. kahan milti hy aisi zameen????