پاکستانی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ گانا؟

29 جنوری 2015
'پھر سے گیم اٹھا دیں' — اسکرین گریب
'پھر سے گیم اٹھا دیں' — اسکرین گریب

پاکستان کے سب سے پسندیدہ کرکٹ ترانے (جذبہ جنون) کی مقبولیت اب خطرے سے دوچار ہوگئی ہے ۔

جی ہاں کوک اسٹوڈیو نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے لیے ایک گانا متعارف کرادیا ہے۔

' پھر سے گیم اٹھا دیں' نامی یہ گانا بدھ کی شب ریلیز کیا گیا ہے جس میں کوک اسٹوڈیوز میں شریک متعدد گلوکاروں کی آوازوں کو استعمال کیا گیا ہے۔

اسے 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانیوں کے جذبے کے نام کیا گیا، وہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ کا وہ سنہرا لمحہ تھا جب گرین شرٹس نے پہلی اور آخری بار ورلڈ کپ ٹرافی کو اٹھایا تھا۔

عاطف اسلم، فیصل کپاڈیا، اسرار اور جمی خان کی آوازیں اس گانے کے لیے استعمال ہوئی ہیں جبکہ اس کی ویڈیوز میں متعدد فنکار جیسے آمنہ شیخ، عدنان صدیقی اور عدنان ملک سمیت دیگر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

یہ خیال رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ پندرہ فروری کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں