برف نہ ہٹانے پر جان کیری کو جرمانہ

30 جنوری 2015
امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے گھر کے باہر کا ایک منظر—۔فوٹو/ بشکریہ دی بوسٹن گلوب
امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے گھر کے باہر کا ایک منظر—۔فوٹو/ بشکریہ دی بوسٹن گلوب

واشنگٹن: امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری پر اپنے گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار بوسٹن گلوب کے مطابق بوسٹن کی مقامی انتظامیہ نے رواں ہفتے ہونے والی شدید برف باری کے بعد اپنے گھر کے سامنے کی سڑک پر سے برف نہ ہٹانے پر جان کیری پر 50 ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری بوسٹن کے بیکن ہل مینشن میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے گھر کے سامنے کی سڑک پنکنے اسٹریٹ کہلاتی ہے۔

ترجمان گلین جونسن کا کہنا ہے کہ کیری فوری طور پر جرمانے کی رقم ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ جس وقت امریکا میں برفانی طوفان آیا، جان کیری امریکی صدر براک اوباما کے ہمراہ سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیت کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

بوسٹن گلوب کے مطابق شہر کی سب سے مشہور شخصیت پر جرمانہ ایک عوامی سرزنش ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں آنے والے برفانی طوفان سے اب تک لاکھوں شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Jan 31, 2015 01:08am
امریکہ کی یہ ایک خوبی ہے جو ہم مسلمان ملکوں میں نہیں ہے کہ ان کے ہاں ہر خاص و عام قانون کا تابع ہے۔