آئی سی سی نے ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن کی جگہ نکیتا ملر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ورلڈ کپ 2015 14 فروری سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقد ہو گا۔

نارائن رواں ہفتے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنا ایکشن درست کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ویسٹ انڈیز نے نارائن کی دستبرداری کے بعد نکیتا ملر کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس کی آئی سی سی نے منظوری دے دی۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل کی اجازت دے دی گئی ہے۔

32 سالہ ملر اب تک 45 ایک روزہ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 40 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہے جہاں اسے جنوبی افریقہ، پاکستان، انڈیا کے چیلنج کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ، متحدہ عرب امارات اور زمبابوے جیسی ٹیموں کا سامنا بھی ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں