لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول سستا ہوتے ہی اس کی دستیابی متاثر ہوئی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز پٹرول 7 روپے 99 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پٹرول سی این جی سے سستی ہو گئی، پٹرل کی نئی قیمت 70 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پٹرول، سی این جی سے سستا، آٹھ روپے کمی کا اعلان

پنجاب کے شہر ملتان میں پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ بند ہیں جبکہ کسی بھی پٹرول پمپ کے کھلے ہونے پر وہاں طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرل پمپ مالکان نے قیمت کم ہونے کے اعلان سے قبل ہی نیا اسٹاک نہیں منگوایا تھا جبکہ محدود اسٹاک گزشتہ روز ہی ختم ہو گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پمپ مالکان نے آج پٹرول منگوایا ہے کس کے پہنچنے کے بعد صورتحال بہتر ہو سکے گی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں پٹرول پمپس بند ہیں۔

شہریوں کو پٹرول کے حصول کے لیے مشکل کا سامنا ہے۔

پمپ مالکان گرفتار

پنجاب کے شہر سرگودھا میں پٹرول کی عدم فراہمی پر 13 پمپس مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان پمپ مالکان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے پر پٹرول کی دستیابی متاثر ہوئی تھی۔

پمپ سیل

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 4 پٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے۔

ڈان نیوز نےڈی سی او کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 302 پٹرول پمپس پر پٹرول وافر مقدار میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پٹرول کا ذخیرہ کم رکھنے والے پر 4پٹرول پمپس سیل کیے گئے، پٹرول پمپس زائد قیمت وصول کرنے کے سبب سیل کیے گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں