ملالہ برطانیہ کی متاثرکن شخصیات میں شامل

01 فروری 2015
ملالہ یوسف زئی ملکہ برطانیہ کو اپنی کتاب پیش کررہی ہیں۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
ملالہ یوسف زئی ملکہ برطانیہ کو اپنی کتاب پیش کررہی ہیں۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

لندن: امن کا نوبل انعام جیتنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کا 2015 سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل پو گئی ہیں۔

ڈیبرٹز 500(Debrett’s 500) کی جانب سے جاری کی جانے والی سالانہ رپورٹ میں صحافت، کھیل، سیاست، تعلیم، فن سمیت 24 شعبوں کے 500 افراد پر مشتمل فہرست جاری کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق "انسان دوست اور سماجی کارکن" کے شعبہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کے دیگر 20 افراد میں ایماواٹسن اور شہزادہ چارس بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملالہ کا 2015 میں پاکستان آنے کا اعلان

17 ملالہ دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کے ساتھ رنکنگ کی کم عمر ترین بھی ہیں۔

ڈیبریٹز 500 فہرست کا اجراء 1769 سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد برطانیہ کے سب سے زیادہ اثر انگیز شخصیات کو سامنے لانا تھا۔

ٹیلی گراف سے گفتگو میں ڈیبرٹیز کے چیف ایگزیکٹیو جونی میلنز کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ اس سال کی فہرست جاری کی جا رہی ہے، اس میں مختلف شعبوں کے افراد شامل ہیں، اور ممکن ہے وہ بھی شامل ہوں جن کی آپ کو امید نہ ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اکتوبر 2012ء دوران اس حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

مزید پڑھیں : ملالہ اور کیلاش ستیارتھی نے امن کا نوبیل انعام جیت لیا

حملے کے وقت وہ مینگورہ میں ایک سکول وین میں سکول سے گھر جار تھیں۔ اس حملے میں ملالہ سمیت دو اور طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں۔

طالبان کے اس حملے سے قبل ملالہ کو عالمی سطح پر اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اس وقت طالبان کے زیرِ قبضہ ضلع سوات کے حالات پر ایک برطانوی خبررساں ادارے بی بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر 'گل مکئی' کے نام سے ایک ڈائری تحریر کی تھی۔

ملالہ 2012 میں سوات میں عسکریت پسندوں کی فائرنگسے زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے برطانیہ گیئں جہاں وہ ابھی تک اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

ملالہ نے 2015 میں پاکستان آنے کا اعلان گزشتہ برس کیا تھا، امکان ہے کہ وہ سوات میں ملالہ فنڈ سے اسکول کی تعمیر کریں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں