فواد فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی

اپ ڈیٹ 01 فروری 2015
فواد خان نے بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔
 —  فوٹو بشکریہ پنک والا
فواد خان نے بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ — فوٹو بشکریہ پنک والا

ممبئی: فلم "خوبصورت" سے بولی وڈ میں شروعات کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

ہندی فلم انڈسٹری کے 60 ویں فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب گذشتہ روز ممبئی کے یش راج فلم اسٹوڈیو میں منعقد ہوئی جس میں فواد خان نے بیسٹ میل ڈیبیو ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔

اس کیٹگری میں فواد خان کے مدمقابل فلم "ہیروپنتی" کے ٹائیگر شروف، فلم "مردانی " کے طاہر راج بھشن، فلم "ہولی ڈے" کے فریدے دارووالا اور فلم "فلمستان" کے شارب ہاشمی تھے۔

اس موقع پر فواد خان نے اپنی اس کامیابی پر فلم کی پوری کاسٹ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی ادکارہ سونم کپور کے بعد فواد خان اب کرینہ کپور کے ساتھ فلم اْڈتا پنجاب میں جلوہ گر ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں