مسئلہ کشمیر: 'ہندوستان نہرو کے وعدے پورے کرے'

01 فروری 2015
مسئلہ کشمیر کو حل کیے ہندوستان بغیر سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، پرویز رشید —  اے پی پی/ فائل
مسئلہ کشمیر کو حل کیے ہندوستان بغیر سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا، پرویز رشید — اے پی پی/ فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ علاقائی ترقی اور امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اور ہندوستان، کشمیر پر وعدے پورے کیے بغیر سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جواہر لعل نہرو نے کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ کیا تھا اور ان ہندوستانی حکمرانوں کا حق ہے کہ وہ اپنے رہنما کے وعدے کو پورا کریں۔

پرویزرشید نے ہندوستان کو خطے میں بہتر تعلقات کے لیے کشمیریوں کے دل جیتنے کا مشورہ دیا تاہم قراردادوں کی خلاف ورزی پر نقصان سے بھی آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر وعدے پورے کیے بغیر ہندوستان سلامی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا۔

'اسکاٹ لینڈ کو حق ہے مگر کشمیریوں کو کیوں نہیں؟'

تقریب سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر پر عالمی برادری کے دہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسکاٹ لینڈ میں عوام کو استصواب رائے کا حق ہے تو کشمیریوں کو کیوں نہیں؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کے معاملے پر ذمہ داری پوری نہیں کررہی مگر پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Abdullah jakhrani Feb 01, 2015 11:49pm
This is good