کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ وہ ملک میں تمام کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کے لئے ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔

آرمی چیف نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شرکت کی اور فاتح ٹیم میں ٹرافی، میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک کو کھیلوں بالخصوص ہاکی میں اپنا کھویا ہوا وقار واپس دلائیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ وہ اس حوالے سے ہر کوشش کی بھرپور حمایت کریں گے۔

آرمی چیف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کے قومی کھیل ہاکی کی فیڈریشن فنڈز کی شدید کمی کا شکار ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ 20 مہینوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو وزیراعظم کی جانب سے گرانٹ فراہم نہیں کی گئی ہے۔

حال ہی میں قومی ٹیم کو ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں