نصیرآباد: بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی افسر ہلاک

اپ ڈیٹ 01 فروری 2015
فرنٹیئرکور کی گاڑی نصیر آباد کے علا قے میں معمول کے گشت پر تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی — اے ایف پی فائل فوٹو
فرنٹیئرکور کی گاڑی نصیر آباد کے علا قے میں معمول کے گشت پر تھی کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی — اے ایف پی فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا کپٹن ہلاک جب کہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایف سی کی گاڑی نصیر آباد کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی کہ باردوی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کا ایک کپٹن ہلاک اور دیگر دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایف سی کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے،دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں