پاکستان کی روزمرہ کی زندگی کے چند رنگ

12 فروری 2015

پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں ہر طرح کے دلکش مناظر کی کمی نہیں اور یہاں کے لوگ بھی اپنی گرم جوشی کے حوالے سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔

تاہم پاکستانی معاشرے کے متعدد گوشے ایسے ہوتے ہیں جو اکثر ہم نظر انداز کردیتے ہیں یا دیکھتے ہوئے بھی ان میں چھپی خوبصورتی یا گہرائی کو سمجھ نہیں پاتے۔

مگر جیسا کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر سو جملوں پر بھاری ہوتی ہے تو پاکستان کی روزمرہ کی زندگی یہ چند تصاویر ہوسکتا ہے کہ آپ کے دلوں کو بھی چھولیں۔

ایک شخص اسلام آباد کے نواح میں واقع جوہڑ میں اپنے رکشہ دھونے میں مصروف ہے — اے پی فوٹو

اسلام آباد کے نواح میں بچے کھیلنے میں مصروف — رائٹرز فوٹو

ایک بزرگ افغان مہاجر راولپنڈی میں نادرا اور یو این ایچ سی آر کے دفتر کے باہر باہر بیٹھا رجسٹریشن کا منتظر ہے — اے ایف پی فوٹو

گلیات میں برفباری کے بعد سیاح ایک دوسرے کے برف مار کر لطف اندوز ہوتے ہوئے — پی پی آئی فوٹو

بڑی تعداد میں لوگ گلیات کے علاقے نتھیا گلی میں ہونے والی برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں — پی پی آئی فوٹو

کراچی کے ساحل پر ایک شخص کرکٹ ورلڈکپ 2015 سے اپنی دیوانگی کا ثبوت پیش کررہا ہے — آن لائن فوٹو

کوئٹہ کے ایک فٹ پاتھ میں لوگ پرانی کتابوں کو خرید کر اپنے مطالعے کی پیاس کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں — پی پی آئی فوٹو

اسلام آباد کی ایک کچی بستی میں نوجوان عارضی کلب بناکر اسنوکر کھیلنے میں مصروف ہیں — اے پی فوٹو

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت کے مسئلے کا اندازہ اس تصویر کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے — آن لائن فوٹو

قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والی بچیاں پشاور میں امداد تقسیم ہونے کے موقع پر بیٹھی ریلیف ملنے کی منتظر ہیں— اے پی فوٹو

اسلام آباد کے نواح میں ایک بچہ اپنے گھر کے باہر کچرے میں بھی آرام سے سو رہا ہے — رائٹرز فوٹو

اسلام آباد کے نواح میں ایک بچی گھر میں بیٹھی پڑھ رہی ہے بدقسمتی سے یہ گھر چار دیواری سے محروم ہے — رائٹرز فوٹو

حیدر آباد میں ایک دکاندار ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اشیاءدکھا رہا ہے — اے پی پی فوٹو

ویلنٹائن ڈے سے قبل ایک شخص لاہور میں کھجور کے درخت کے پتوں سے دل بنا کر فروخت کررہا ہے — آن لائن فوٹو

ویلنٹائن ڈے سے قبل کراچی میں پھولوں کی طلب بڑھ گئی ہے — آن لائن فوٹو

اسلام آباد میں بھی ویلنٹائن ڈے کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے — اے پی پی فوٹو