پاکستان کے تاریخی ورلڈ کپ لمحات

پاکستان کے تاریخی ورلڈ کپ لمحات


وہ عجیب و غریب لمحہ جب ۔۔۔۔۔۔

1992 ورلڈ کپ کے سولہویں میچ میں انڈین وکٹ کپیر کرن مورے کی مسلسل اپیلوں سے نالاں جاوید میانداد مورے کی نقل کرتے ہوئے پچ پر چھلانگیں لگانے لگے۔


انضی نے اپنا لوہا منوایا

عمران خان کے منتخب کردہ 22 سالہ انضمام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف 37 گیندوں پر 60 رنز بنا کر عالمی سٹیج پر جگمگائے اور گرین شرٹس کو 1992 ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں مدد کی۔


جب 1996 میں عامر سہیل نے انڈین باؤلر ونکاٹیش پراساد کا مذاق اڑایا

۔۔۔۔ لیکن پھر اگلی ہی گیند پر وہ آؤٹ ہو گئے۔


دنیا کے سب سے تیز باؤلر نے جنم لیا

شعیب اختر نے 2013 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے نک نائٹ کو سب سے تیز گیند )100.23 میل فی گھنٹہ) کرائی۔

ریکارڈ قائم کرنے کے بعد انہوں نے تاریخی بیان دیا 'مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا آیا کوئی سپیڈ گن کو مانتا ہے یا نہیں۔ میں مطمئن ہوں کہ میں نے سب سے تیز گیند پھینکی'۔


سوئنگ کا سلطان - وسیم اکرم کی جادوگری

اکرم نے 1992 ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کی تین اہم وکٹیں گرائیں اور ان میں سے دو مسلسل گیندوں پر تھیں۔

کرکٹ کی آواز رچی بینو کا تبصرہ کچھ یوں تھا ' واہ لیفٹ آرم راؤنڈ دی وکٹ کیا گیند تھی۔ ایلن لیمب کا صفایا ہو گیا اور شاید انگلینڈ کا بھی'۔


گنگم سٹائل سے پہلے مشتاق احمد بھی تھے

1992 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی تین وکٹیں لینے والے مشتاق احمد نے ہر وکٹ گرانے کے بعد خوب جشن منایا۔


1996 میں وقار یونس کی شاندار باؤلنگ کون بھول سکتا ہے

زخمی ہونے کی وجہ سے آخری لمحات میں 1992 میگا ایونٹ سے باہر ہو جانے والے وقار نے شاندار واپسی دکھائی۔ وہ 1996 ورلڈ کپ میں 13 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔


انضمام کا شرم ناک رن آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف گروپ میچ میں 104 گیندوں پر 81 رنز بنانے کے بعد وہ لمحہ آیا جو اکثر ان کے کیرئیر میں کئی بار دہرایا گیا۔ انضی آسڑیلین باؤلر ڈیمین فلیمنگ کی یارکر کھیلنے کے بعد رن لینے کی کوشش میں گر پڑے۔ اتنی ہی دیر میں وسیم اکرم دوسرے اینڈ سے بھاگم بھاگ انضی کے اینڈ پر پہنچ گئے۔


جب شعیب اختر نے سٹیفن فلیمنگ کو پچھاڑ دیا

1999 میں پاکستان - نیوزی لینڈ کے دوران خراب فیلڈنگ سے انہتائی نالاں شعیب اختر نے خود ہی کچھ کرنے کی ٹھانی اور فلیمنگ کو ایسی گیند کرائی جو شاید انہیں آج تک یاد ہو۔


زمبابوے کے خلاف ثقلین مشتاق کی ہیٹ ٹرک

1999 میگا ایونٹ میں زمبابوے کو 148 رنز پر محدود کرنے میں ثقلین مشتاق کی ہیٹ ٹرک نے بھی اپنا رنگ جمایا۔


بلاآخر ٹنڈولکر آؤٹ ہو گئے

2003 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی باؤلرز کی خوب دھنائی کی۔ شعیب اختر انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔


کینیڈا کے بالاجی راؤ کی عمر گل اور احمد شہزاد سے نوک جھوک

2011 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں کولمبو کا گرم موسم عمر گل اور بالاجی راؤ پر بھی اثر انداز ہوا۔ راؤ اس وقت بھپر گئے جب پوائنٹ پر کھڑے احمد شہزاد نے جھڑپ میں اپنا حصہ ڈالا۔


2011 ورلڈ کپ :شاہد آفریدی کے لیے یاد گار

2011 میگا ایونٹ میں آفریدی نے پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ وہ انڈیا کے ظہیر خان کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تھے۔


اور آخر میں شاہکار۔۔۔۔

عمران خان 1992 میں ورلڈ کپ ٹرافی وصول کرتے ہوئے۔


2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ایک بونس

(2009 T20 World Cup)


Disclaimer: The GIFs were created using third-party content. Dawnnews.tv does not claim ownership of the videos