معین خان کو پاکستان واپس بلا لیا گیا

اپ ڈیٹ 24 فروری 2015
— ڈان نیوز
— ڈان نیوز
— ڈان نیوز
— ڈان نیوز
— ڈان نیوز
— ڈان نیوز
— ڈان نیوز
— ڈان نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے چیف سیلیکٹر معین خان کو نیوزی لینڈ میں ایک جوئے خانے میں جانے کی وجہ سے پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

معین خان کو بلانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے آج پی سی بی کی ایمرجنسی میٹنگ میں کیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ مسے قبل معین خان کے جوا خانہ جانے کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے پر پی سی بی نے حتمی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

چیئرمیین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ معین خان کو وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معین کی عدم موجودگی میں نوید اکرم چیمہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہوں جبکہ کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس ٹور سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

شہریار خان نے کہا کہ معین خان نے الزامات کی تردید کی ہے لیکن ہم نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ وطن واپس آ کر اپنا موقف واضح کریں۔

معین کی وطن واپسی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر رنجیدہ شائقین نے چیف سلیکٹر کے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل جوا خانے میں دیکھے جانے کی رپورٹس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہےکہ ہندوستان سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈین ٹیم کے ہاتھوں بھی 150 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے رپورٹرز کو بتا یا کہ ہم نے معین خان کے جائے خانے جانے کے حوالے سے رپورٹ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اگر رپورٹ درست نکلی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان ٹیم کے مینیجر نوید چیما نے بھی تصدیق کی تھی کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

آسٹریلیا میں نوید چیمہ نے معین خان کے خلاف کاروائی سے متعلق تفصیل بیان کیے بغیراے ایف پی کو بتایا کہ پی سی بی کے صدر نے مجھے اس معاملے کی جانچ پڑتال کی ذمے دار ی سونپی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Showkat Feb 25, 2015 08:29am
Pakistan cricketers are slected through backdoor entries.