جب میڈونا اسٹیج سے گر پڑیں

26 فروری 2015
فوٹو/ رائٹرز—۔
فوٹو/ رائٹرز—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔

لندن میں ہونے والے موسیقی کے سالانہ بِرٹ ایوارڈز 2015 کی رنگارنگ تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب پرفارمنس کی دھُن میں مگن میڈونا اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور دھڑام سے گرپڑیں۔

تقریب کے دوران معروف گلوکارہ میڈونا لائیو پرفارمنس کے دوران اپنی ٹوپی اتارتے ہوئے اسٹیج کی سیڑھیوں سے نیچے گِر پڑیں۔

اس موقع پر شائقین کو تو کچھ مایوسی ہوئی، تاہم میڈونا نے خود کو سنبھال لیا اور اسٹیج پر جاکر اپنا گانا 'لِونگ فار لَو' (Living For Love) جاری رکھا۔

بی بی سی کے مطابق میڈونا نے بعد ازاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ 'ٹھیک' ہیں اور ان کی 'ٹوپی بہت چست' تھی۔

انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انھوں نے اپنے فینز کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے کوئی چیز روک نہیں سکتی اور واقعی محبت نے مجھے اٹھایا ہے'۔

ایوارڈز تقریب میں گلوکار ایڈ شیران اور سیم اسمتھ نے بھی اپنی آواز کا جادہ جگایا ، ساتھ ہی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس بھی شائقین کو خوب بھائی۔

تبصرے (0) بند ہیں