سونم کو گریجویشن نہ کرنے کا افسوس

اپ ڈیٹ 26 فروری 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

مشہور فلمی ایکٹر سونم کپور نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں گریجویشن نہ کرنے کا ایک ہی افسوس ہے۔

تاہم، 29 سالہ سونم پر امید ہیں کہ وہ رواں سال اپنی ڈگری مکمل کر لیں گی۔

لوریل پیرس فیمنا ورلڈ ایورڈز کے موقع پر انہوں نے کہا 'میں ادب میں انڈر گریجویٹ ڈگری کے لیے فارم بھر رہی ہوں۔ میرے لیے تعلیم مکمل نہ کرنا وہ کام ہے جس کا مجھے سب سے زیادہ افسوس ہے'۔

سانوریا، آئی ہیٹ لو سٹوری، رانجھنا اور خوبصورت سمیت کئی فلموں میں کام کرنے والی سونم کے مطابق انہیں شوبزکی دنیا میں داخل ہونے سے پہلے مزید چار سال انتظار کرنا چاہیے تھا۔

'میں نے 12ویں کلاس کے بعد پڑھائی چھوڑی اور اداکار بن گئی۔ مجھے چار سال انتظار کرنا چاہیے تھا'۔

سونم کی آخری فلم 'ڈولی کی ڈولی' کو باکس آفس پر ملا جلا ردعمل ملا تھا۔

ان دنوں وہ سلمان خان کے ساتھ فلم 'پریم رتن دھان پایو' میں کام کر رہی ہیں۔ وہ اپنی بہن ریہی کپور کے ساتھ کپڑوں کا برانڈ بھی شروع کرنے کی خواہش مند ہیں۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں