’کشمیر کو ہندوستان سے آزاد کروائیں گے‘

26 فروری 2015
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین — فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین — فائل فوٹو

مظفرآباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کشمیر کو ہندوستان کے قبضے سے آزاد کروائے گی۔

آزاد کشمیر کے سینئر سیاسی رہنما بیرسٹر سلطان محمود نےحال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد پی ٹی آئی کو باقاعدہ طور پر آزادکشمیر کی سیاست میں فعال کرنے کی کوشش شروع کر دیں گئی ہیں۔

مظفر آباد میں تحریک انصاف کے پہلے باقاعدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو یکجا کرکے ریاست جموں کشمیر کو بحال کروانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'نئے پاکستان' کے ساتھ ’نیا کشمیر‘ بنانے کی جدوجہد بھی جاری رکھی جائے گی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ 15 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات جیت کر پی ٹی آئی کو پارلیمانی جماعت بنایا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Feb 26, 2015 07:40pm
کشمیر کو ازاد کرنا اتنا اسان نہیں اور نہیں اس نعرے پر کوئی ووٹ دیتا ھے
Libra-Cancer Feb 27, 2015 09:40am
GOOD APPROACH very good to listen about Kashmir in any party's moto. We re with Kashmiris.... We are with you Khan :)