'اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا'

26 فروری 2015
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف —اے ایف پی فائل فوٹو۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف —اے ایف پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثر پڑ رہا ہے۔

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی خلاف ورزیوں سے متاثرہ ہونے والے علاقے کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور دیہاتیوں سے بات چیت کی۔

جنرل راحیل نے فوجیوں اور عوام کے جذبہ کی تعریف کی اور واضح کیا کہ وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج اور عوام متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جنرل راحیل نے ایک بار پھر دہرایا کہ ہندوستان کی سرحدی خلاف ورزیاں دراصل دہشت گردی کے خلاف حالیہ کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

گزشتہ کئی ماہ کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ 50 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں