ڈیویلیئرز 162، ویسٹ انڈیز 151 آل آؤٹ

اپ ڈیٹ 27 فروری 2015
اے بی ڈیویلیرز —رائٹرز فوذٹو۔
اے بی ڈیویلیرز —رائٹرز فوذٹو۔
اے بی ڈیویلیرز نے 66گیندوں پر 162 رنز بنائے ۔۔۔ فوٹو: رائٹرز
اے بی ڈیویلیرز نے 66گیندوں پر 162 رنز بنائے ۔۔۔ فوٹو: رائٹرز
عمران طاہر پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد شکر ادا کررہے ہیں—رائٹرز فوٹو۔
عمران طاہر پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد شکر ادا کررہے ہیں—رائٹرز فوٹو۔

سڈنی : مڈل آرڈر بلے باز اور جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 257 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 408 رنز بنائے جو کہ عالمی کپ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔

جنوبی افریقی کپتان نےصرف 52 گیندوں پرسنچری مکمل کی ، ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ کم سے کم گیندوں پر دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 18رنز پر گری جب ڈی کوک 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ہاشم آملا اور ڈوفیلیسی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 127رنز کا اضافہ کیا۔ ڈوفیلیسی 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقاکی تیسری وکٹ 146رنز پر گری، جب ہاشم آملا 65رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

کپتان اے بی ڈویلیئرز اور ریلی روساؤ نے 134 رنز کی پارٹنرشپ کے ذریعے ٹیم کا اسکور 280رنز تک پہنچا دیا۔

اے بی ڈویلیئرز نے 52گیندوں پر سنچری بنائی جو ورلڈکپ کی تاریخ کی گیندوں کےلحاظ سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔

43ویں اوور میں 280 کے مجموعی اسکور پر رساؤ 39 گیندوں پر 61رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کپتان ڈیویلیرز کی تیز رفتار اننگز تو نہ رکی البتہ ان کا ساتھ دینے کے لیے آنے والے ڈیویڈ ملر 47 ویں اوور میں 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ملر کے بعد فرحان بہارالدین آئے اور آکر تک کپتان کا ساتھ دیتے ہوئے 10 رنز بنائے۔

اے بی ڈیولیرز نے صرف 66 گیندوں پر 162 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 108 رنز کا مجموعہ فراہم کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 33 اوورز میں 151 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کا آغاز تباہ کن رہا اور صرف 16 کے اسکور پر اس کےدو مایہ ناز بلے باز کرس گیل اور مارلن سیموئلز پویلین لوٹ چکے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ اور کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ کائل ایبٹ 2، مارنی مارکل 2 جبکہ ڈیل اسٹین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اے بی ڈیویلیئرز کو یادگار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں