لاہور: الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقے این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ چار مارچ کو سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق سے شکست ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں : این اے 122 میں عمران خان کو شکست

عمران خان نے اس حلقے میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل لاہور میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی نے دعوٰی کیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انتخابات میں غیرمؤثر سیاہی استعمال ہونے کا اعتراف کرکے خود ہی دھاندلی تسلیم کی ہے۔

انیس ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس حلقے میں دھاندلی کا معاملہ عمران خان کا نہیں بلکہ 18کروڑ عوام کی مینڈیٹ چوری ہونے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 122 میں انتخابی بے ضابطگیوں کی تصدیق

سردار ایاز صادق کے وکیل خواجہ سعید الظفر کا موقف تھا کہ اس معاملے پر کمیشن رپورٹ دے چکا ہے، ریکارڈ نادرا بھجوانے سے وقت اور پیسہ ضائع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیس ہار چکے ہیں وہ مزید ذلت سے بچنے کے لیے اپنا مقدمہ واپس لے لیں۔

این اے-122 دھاندلی کیس میں دونوں فریقین کے وکلا اپنی اپنی جیت کو یقینی قرار دیتے ہیں تاہم جیت اس کا حتمی فیصلہ الیکشن ٹربیونل سے ہی ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

الیاس انصاری Feb 27, 2015 07:15pm
دھاندلی ثابت تو ہو چکی ہے دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن ٹریبونل اس کی تصدیق کرتا ہے یا نہیں
Israr Muhammad Khan Feb 27, 2015 07:40pm
فیصلہ جو بھی آئے دونوں کو قبول کرنا چاہئے معالے کو مذید لمبا نہیں کرنا چاہئے
Israr Muhammad Khan Feb 28, 2015 02:13am
دھاندلی کا تحقیقات رپورٹ میں کہیں بھی زکر نہیں اور یہ بات عمران حوب جانتا ھے اس وجہ سے تو انہوں نے درخواست دی ھے کہ تحقیقی رپورٹ غلط ھے