فجی نے کرکٹ ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کر لیا

اپ ڈیٹ 27 فروری 2015
— اے ایف پی فائل
— اے ایف پی فائل

فیجی نے 2016 میں بنگہ دیش میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فجی نے کسی بھی لیول کے کرکٹ ورلڈکپ میں جگہ بنائی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ میں جاری ایسٹ ایشیا انڈر 19 ٹرافی کے گروپ اسٹیج میں فجی کی ٹیم ناقابل شکست رہی۔

بنگلہ دیش کے سابق کوچ شین جرگینسن کی کوچنگ میں کھیلنے والی فجی کی ٹیم نے اپنے گروپ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

اپنے آخری گروپ میچ میں فجی نے سموا کو نو وکٹوں کے شکست دی۔

فجی کے کپتان سیمونی ٹوئیٹوگا کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کو ورلڈکپ میں پہنچانے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں