موبائل کانگریس کے 7 بہترین اسمارٹ فونز

اگلے ہفتے سامنے آنے والے 7 بہترین اسمارٹ فونز


دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون ایکسپو موبائل ورلڈ کانگریس دو مارچ سے اسپین کے شہر بارسلونا میں شروع ہونے والی ہے جس میں ٹیلی کام اور اسمارٹ فون صنعت کے بڑے نام شریک ہورہے ہیں جس میں رواں برس کے دوران آنے والی متعدد ڈیوائسز سامنے آنے کا امکان ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی اسمارٹ فون ہی اس نمائش پر چھائے نظر آئیں گے اور ان میں سے جو سب سے زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں ان سات موبائلز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی ثابت نہیں ہوگا۔

سام سنگ گلیکسی ایس سکس

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

موبائل ورلڈ کانگریس میں جو سب سے بڑا اسمارٹ فون متعارف کرایا جارہا ہے وہ سام سنگ کی گلیکسی سیریز کا نیا فون ایس سکس ہے، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پانچ انچ اسکرین ڈسپلے کا حامل ہے جو کہ سابقہ ماڈل سے کچھ چھوٹا ہے، تاہم اس کا ریزولوش مکمل ایچ ڈی (1080x1920 پکسلز) سے ٹو کے (1440x1560 پکسلز) ہے۔ اس کا دونوں اطراف ایچ اسکرین ہوگی جبکہ اس کی میموری 32، 64 اور 128 جی بی تک ہوگی اور ریم کی طاقت 3 سے 4 جی بی تک ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سام سنگ نے اس موبائل میں 20.7 میگاپکسلز سونی سنسر والا رئیر کیمرہ نصب کیا ہے جبکہ سیلیفی کا شوق پورا کرنے کے لیے فرنٹ کی جانب پانچ میگاپکسل کیمرہ ہوگا۔

ایچ ٹی سی ایم ون نائن

فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ ایچ ٹی سی فیس بک پیج

تائیوان کی یہ معروف کمپنی اپنے نئے وین ایم نائن اسمارٹ فون کے ساتھ سامنے آرہی ہے جو کہ اپنے سابقہ ماڈل کا اپ گریڈ ورژن کہا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کا پانچ انچ کا مکمل ایچ ڈی ڈسپلے ہوگا جبکہ اس میں 2 گیگا ہرٹز کے اسنیپ ڈراگوان 810 پروسیسر کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی ریم تھری جی بی جبکہ میموری 32 جی بی تک ہوگی۔ اس موبائل فون کا رئیر کیمرہ 20.7 میگاپکسلز کا ہوگا جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش کا فیچر بھی دیا جارہا ہے جبکہ فوٹو ایڈیٹر کا نیا آپشن بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔

گیونی ایلفی ایس سیون

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

چینی کمپنی گیونی نے اعلان کیا ہے کہ وہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر دو مارچ کو اپنا انتہائی پتلا اسمارٹ فون ایلفی ایس سیون متعارف کرارہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ اسمارٹ فون محض 5.5 ملی میٹر پتلا اور اس کا وزن 126.5 گرام ہوگا۔ اس کی اسکرین کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ 5.2 انچ کی ہوگی جبکہ اس میں آنڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ استعمال ہوگا، دیگر فیچر میں تیرہ میگاپکسلز رئیر کیمرہ اور آٹھ میگا پکسلز فرنٹ کیمرہ، دو جی بی ریم اور یہ چار رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

مائیکرو سافٹ لومیا 640

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس ایونٹ کے موقع پر 2 کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ان میں سے ایک لومیا 640 ہے جس میں ونڈوز 8.1 آپریٹنگ سسٹم ہوگا جبکہ اس کی اسکرین 5 انچ کی ہوگئی تاہم ریزولوش صرف 720 پکسلز کا ہوگا، ایک جی بی ریم اور 8 جی انٹرنل میموری کے ساتھ اس میں 8.7 میگا پکسلز کا رئیر کیمرہ جبکہ فرنٹ کی جانب ایک میگاپکسلز سے بھی کم کا کیمرہ ہوگا، تاہم تھری جی، وائی فائی اور بلیوٹوتھ 4.0 جیسے فیچرز بھی اس کا حصہ ہیں۔

مائیکروسافٹ لومیا 1330

فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ لومیا فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ لومیا فیس بک پیج

مائیکروسافٹ کا دوسرا موبائل لومیا 1330 ہوگا جس کی ایچ ڈی اسکرین کافی بڑی یعنی 5.7 ان کی ہوگی تاہم یہ اپنے پیشرو لومیا 1320 کی چھ انچ کے مقابلے میں کم ہے۔ اس اسمارٹ ڈیوائس میں بیک کی جانب 14 میگاپکسلز کا پیور ویو کیمرہ جبکہ سامنے کی جانب پانچ میگاپکسلز کا سیلفی کیمرہ ہوگا۔ ایک جی ریم اور 32 جی بی میموری کے ساتھ کہا جارہا ہے کہ اس میں 1.7 گیگا ہرٹز کا ڈوئل کور اسنیپ ڈراگون 400 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔

لیناوو وائب میکس/شاٹ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

لیناوو وائب شاٹ جسے وائب میکس کا بھی نام دیا گیا ہے، اس کمپنی کا نیا اسمارٹ فون ہے جو 64 بٹ اسنیپ ڈراگون 615 پروسیسر، تھری جی بی ریم کے ساتھ چھ انچ کی کیو ایچ ڈی ڈسپلے کا حامل ہے جبکہ اس میں فنگر پرنٹ سنسر کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کی انٹرنل میموری 32 جی بی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

لیناوو وائب ایکس تھری

فوٹو بشکریہ لیناوو فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ لیناوو فیس بک پیج

وائب تھری اس کمپنی کے وائب ایکس ٹو ماڈل کا اپ ڈیٹ ورژن ہے جو کہ 5.5 ایچ ڈی اسکرین، اسٹیریو اسپیکرز، میٹیلک فریم، فنگر پرنٹ سنسرز اور 20.7 میگاپکسلز کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہوگا۔ اس کی لیک تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ وائب ایکس ٹو سے کافی حد تک مختلف ہے تاہم ابھی اس حوالے سے مزید تفصیلات اس کے متعارف کرائے جانے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔