خودکشی روکنے کے لیے فیس بک کی کوشش

28 فروری 2015
۔ —. فوٹو بشکریہ اوپن سورس میڈیا
۔ —. فوٹو بشکریہ اوپن سورس میڈیا

نیویارک: فیس بک نے اپنے فیچرز میں ایک نئی اپ ڈیٹ کی ہے، جس کے ذریعے ذہنی طور پر پریشان محسوس ہونے والے آپ کے دوست کی زندگی کو باآسانی بچایا جاسکتا ہے۔ اگر فیس بک کا کوئی دوست اپنے فیس بک اسٹیٹس پر ایسا کچھ تحریر کرتا ہے، جس سے تاثر ملتا ہو کہ وہ خود کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو فیس بک صارف اس پوسٹ پر بنے تیر کے ایک نشان پر کلک کرکے اس پوسٹ کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔

مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رپورٹ کرنے کے بعد فیس بک آپ کو اس دوست سے رابطہ کرنے، مدد کے لیے کسی دوسرے دوست سے رابطہ کرنے اور خود کشی روکنے کے لیے ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کا اختیار دے گا۔

اس سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ نے اس ٹول کو تیار کرنے کے لیے ذہنی صحت کے لیے کام کرنے والے کچھ تنظیموں کے ساتھ شراکت کی ہے۔ فیس بک کے مصنوعات مینیجر راب بيل اور کمیونٹی کے تحفظ آپریشن ماہر نکول سٹبلے نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا، ’’سب سے پہلی چیز جن پر ان اداروں نے ہمارے ساتھ بحث کی، وہ یہ تھی کہ ذہنی کشیدگی کی حالت میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے والوں کے ساتھ کتنا تعلق مناسب رہے گا۔

انہوں نے کہا، ہمارے پاس ایسی ٹیمیں ہیں جو ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔ وہ جو بھی رپورٹ آتی ہیں اس کا معائنہ کرتے ہیں۔ وہ خود کو چوٹ پہنچانے انتہائی سنگین حالات کی ترجیحات طے کرتے ہیں اور ان تک مدد اور وسائل بھیجتے ہیں۔

فیس بک کے اپ ڈیٹ ورژن میں اس پوسٹ کے اندر ہی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔ یہ فیچر موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں طرز کے ورژن میں دستیاب ہوگا۔

فی الحال فیس بک کا یہ فیچر صرف امریکا میں محدود طور پر صارفین کو پیش کیا گیا ہے، آئندہ مہینوں میں یہ فیچر دوسرے لوگوں کے لیے بھی فراہم کر دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں