لاہور: پولیس نے عبیرہ قتل کیس کی حتمی تفتیش میں ملزمہ طوبی، حیدر اور فاروق ملزم قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے نجی چینل کے کیمرہ مین کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایاز سلیم
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایاز سلیم

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایاز سلیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل عبیرہ کو کھانے میں زہر دے کر قتل کیا گیا، تحقیقات کے دوران سائنائیڈ اور آرسینک کی بوتلیں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عبیرہ قتل کے الزامات میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں طوبی، ذیشان اور فاروق شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمہ طوبی کا اصل نام عظمی راو ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ماڈلنگ کیلئےگھر سے نکلنے والی طالبہ قتل

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ طوبی کے فون ریکارڈ کے ذریعے ملزم فاروق کو گرفتار کیا گیا ۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایاز سلیم نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش ایک اور قتل کا اعتراف کیا، انہوں نے اسی طرح نجی چینل کے کیمرہ یوسف کھوکھر کو بھی قتل کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں