کوئٹہ سے اہم عسکریت پسند گرفتار

28 فروری 2015
نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک ملک بھر سے 10616 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے—اے ایف پی فائل فوٹو۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک ملک بھر سے 10616 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح کوئٹہ کے لک پاس علاقے سے ایک اہم عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ فورسز نے لک پاس میں ایک کارروائی کے دوران عبدالسلام نامی عسکریت پسند کو گرفتار کیا جسے بعد میں تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسند کا تعلق کالعدم تنظیم جنداللہ سے ہے اور وہ بلوچستان اور ایران میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

وزیر داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے ڈان کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم انہوں نے ملزم کی جنداللہ سے وابستگی کی تصدیق نہیں کی۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے اب تک بلوچستان میں 3000 سے زائد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے اب تک 10616 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں