انگلینڈ کو شکست، سری لنکا نو وکٹ سے فتحیاب

اپ ڈیٹ 01 مارچ 2015
کمار سنگاکارا اور لہیرو تھری مانے نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔ فوٹو اے ایف پی
کمار سنگاکارا اور لہیرو تھری مانے نے ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔ فوٹو اے ایف پی

ویلنگٹن: سری لنکا نے لہیرو تھری مانے اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کو باآسانی نو وکٹ سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جو روٹ نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی اننگ کھیلی، اس کے علاوہ ای این بیل 49 جوز بٹلرنے 39، آئن مارگن نے 27، جیمز ٹیلرنے 25 اور معین علی نے 15 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے لاستھ ملنگا، اینجلو میتھیوز اور سورنگا لکمل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

سری لنکا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز تھری مانے اور تلکارتنے دلشان نے اپنی ٹیم کو 100 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

دلشان 44 رنز بنانے کے بعد معین علی کا شکار بنے تو سنگاکارا نے وکٹ پر تھری مانے کو جوائن کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہر کرتے ہوئے انگلش باؤلرز کو وکٹ لینے سے باز رکھا اور ہدف کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔

دونوں نے اپنی سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ 212 رنز کی شراکت قائم کی۔

سنگاکرا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 86 گیندوں پر 117 رنز اسکور کیے جبکہ تھری مانے 143 گیندوں پر 139 رنز کی اننگ کھیلی۔

سنگاکارا کو ان کی جارحانہ اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں