پرتھ: ورلڈ کپ میں اب تک خراب پرفارمنس دکھانے والی پاکستان ٹیم کو ان دنوں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

شدید تنقید میں سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نمایاں نظر آتے ہیں۔تاہم، سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر مدثر نذر کے خیال میں پاکستان یقیناًخراب پرفارم کر رہا ہے لیکن معاملات اتنے بھی خراب نہیں جتنے شعیب میڈیا پر پیش کرتے ہیں۔

مڈ ڈے ویب سائٹ نے مدثر کے حوالے سے بتایا 'میرے خیال میں شعیب پاکستان کرکٹ کو درپیش مسائل کو بڑھا چڑھا کر دکھا رہے ہیں۔یقیناً ٹیم میگا ایونٹ میں اچھا نہیں کھیل رہی اور کچھ مسائل بھی ہیں لیکن جس طرح شعیب کپتان اور کھلاڑیوں کے بارے میں بیان دے رہیں ،وہ نامناسب ہیں'۔

مدثر نے یہاں واکا میدان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا شعیب اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں لیکن اس ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا۔

'جب ون ڈے کرکٹ میں آپ کے نمبر ایک آف سپنر سعید اجمل ورلڈ کپ سے چھ مہینے پہلے پابندی کا شکار ہو جائیں، جب آپ کے سب سے سینئر بلے باز اور سپنر محمد حفیظ بھی نہ ہوں، اور آپ کے سب سے کامیاب تیز باؤلر زخمی ہوں، تو اس سے ٹیم کو یقیناً نقصان پہنچتا ہے'۔

'میں بھی مایوس ہوں کیونکہ میں اسی نظام کا حصہ ہوں۔ مجھ سے بھی ایسی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی'۔

58 سالہ مدثر کے مطابق، پی سی بی پر برسنا آج کل ایک رواج بن چکا ہے۔'پاکستان کرکٹ میں نظام کا مسئلہ ہے لیکن یہ اتنا بھی شدید نہیں جتنا شعیب بتاتے ہیں'۔

'کچھ حلقے حقیقی طور پر پاکستان کرکٹ سے متعلق تشویش کا شکار ہیں جبکہ دوسرے بہت سے لوگ صرف نوکریوں کے چکر میں ہیں'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

الیاس انصاری Mar 01, 2015 12:17pm
تنقید سے خوفزدہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کا کوئی حق نہیں
Khuram Murad Mar 01, 2015 02:11pm
آج کی پرفارمنس دیکھ کر لگتا ہے شعب اختر بالکل ٹھیک کہ رہے ہیں۔
Shan Ahmed Mar 01, 2015 07:31pm
Shoaib Akhtar is always @ wrong side, and he must remember of his poor performance.
Em Moosa Mar 02, 2015 09:06am
Shoaib is right. He is the voice of every Pakistani who loves cricket and wants that his country should shine in this popular game.