پاکستان ورلڈ کپ کے ہر قدم پر لڑکھڑا رہا ہے اور ایسے میں صرف 'ناصر جمشید' ہی ملک اور بیرون ملک کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات کی سچی ترجمانی کر رہے ہیں۔

ارے ارے، آپ یہ مت سمجھیں کہ ہم پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل 28 سالہ اوپنر ناصر جمشید کا ذکر کررہے ہیں۔

یہاں ہماری مراد ان کے نام سے منسوب ٹوئیٹر پر ایک پیروڈی اکاؤنٹ ہے۔

ناصر جمشید (پیروڈی) ناصرف میدان، ڈریسنگ روم یا پھر پریکٹس کے دوران دلچسپ صورتحال تصور کرتے ہیں بلکہ ان کا تنز و مزاح بھی کمال کا ہوتا ہے ۔

ذرا یہ ٹوئیٹ دیکھیں جس میں ناصر جمشید (پیروڈی) ورلڈ کپ کیلئے روانگی کے وقت ایئرپورٹ پر پیش آنے والی مزاحیہ صورتحال گھڑ رہےہیں۔
پاکستان کے علاوہ وہ دوسری ٹیموں اور عالمی کھلاڑیوں پر بھی بھرپور جملے کستے ہیں۔
تاہم، ان کی ٹوئیٹس کا محور گرین شرٹس ہی ہوتی ہیں۔
ذرا پریکٹس سیشن کے دوران پیش آنے والی یہ تخیلاتی صورتحال دیکھیں۔
بعض اوقات وہ پاکستان ٹیم کی ناکامیوں کے عجیب و غریب مگر مزاحیہ جواز دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
اکثر ناصر (پیروڈی) کی ٹوئٹس تلخی اور سینے میں جلن کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔
ویسٹ انڈیز میچ میں پاکستان کے سکور کارڈ پر معصومانہ تبصرہ۔
زمبابوے میچ سے پہلے تیاریوں پر کھٹی میٹھی ٹوئیٹ۔
اور پھر جب وہ زمبابوے کے خلاف میچ میں اترے۔
جس کے بعد یہ۔۔۔۔
ناصر (پیروڈی) یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کا مین آف دی ورلڈ کپ کسے ہونا چاہیئے۔
اور پھر یہ۔۔۔۔
ناصر (پیروڈی) کی لائیو میچوں پر دلچسپ ٹوئیٹس کی وجہ سے ان کے 35 ہزار فالوورز کیوں نہ ہوں۔

تبصرے (0) بند ہیں