پاکستان کے مزید منفی ریکارڈ

01 مارچ 2015
احمد شہزاد زمبابوے کے خلاف آؤٹ ہونے پر مایوس نظر آ رہے ہیں، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔ فوٹو رائٹرز
احمد شہزاد زمبابوے کے خلاف آؤٹ ہونے پر مایوس نظر آ رہے ہیں، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔ فوٹو رائٹرز

برسبین: پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دیا ہے لیکن میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے اپنے ہی کئی خراب ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ابتدائی دس اوورز میں 14 رنز بنائے، یہ 14 سال بعد ابتدائی 10 اوورز میں پاکستان کا کم ترین اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان نے 2001 میں اس سے کم رنز بنائے تھے۔

یہ اس ورلڈ کپ کا 10 اوورز میں سب سے کم ترین اسکوربھی ہے۔

اس ورلڈ کپ میں 15 اوورز میں بھی کم ترین اسکور بنانے کا منفرد ’ریکارڈ‘ پاکستان کے پاس ہے، پاکستان نے ابتدائی 15 اوورز میں 34 رنز بنائے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے ہفتے کو ہندوستانی ٹیم کے خلاف 15 اوورز میں 41 رنز اسکور کیے تھے۔

اس ورلڈ کپ میں سب سے ذیادہ گیندوں پرابتدائی 50 رنز اسکور کرنے والی

ٹیموں کی فہرست میں بھی پاکستان دوسرے نمبر پر فائز ہے، پاکستان نے 112 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

اس فہرست میں پہلا نمبر متحدہ عرب امارات کا ہے جس نے ہندوستان کے 114 گیندوں پر ابتدائی 50 رنز بنائے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں