لکھوی ’پُرسکون‘ جیل میں ہیں، رپورٹ

01 مارچ 2015
برطانوی نشریاتی ادارے نےدعویٰ کیا ہےکہ ممبئی حملوں کےمبینہ منصوبہ ساز لکھوی اڈیالا جیل میں ایک پُرسکون زندگی گزاررہے ہیں
برطانوی نشریاتی ادارے نےدعویٰ کیا ہےکہ ممبئی حملوں کےمبینہ منصوبہ ساز لکھوی اڈیالا جیل میں ایک پُرسکون زندگی گزاررہے ہیں

ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمان لکھوی روالپنڈی کی اڈیالا جیل میں ایک پُرسکون اور آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ دعویٰ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔

ممبئی حملوں کے بعد ہونے والی ایک طویل قانونی جنگ کے بعد لکھوی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت دے دی تھی تاہم حکومت پاکستان نے ایم پی او قانون کے تحت انھیں ایک بار پھر حراست میں لے لیا تھا۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں حکومت کی جانب سے لکھوی کی دوبارہ حراست مشکوک قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیل عہدیدار کا کہنا ہے کہ لکھوی سے مہمان ہفتے کے سات روز میں کبھی بھی کسی وقت میں بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ لکھوی کو حراست کے دوران ٹیلی ویژن، موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سہولت مہیا ہے اور یہاں تک کہ ان سے ملاقات کیلئے آنے والوں کو اپنی شناخت بھی ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

55 سالہ ذکی الرحمان لکھوی کا تعلق صوبے پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Mar 01, 2015 11:44pm
ملزم ھے مجرم تو نہیں اور نہیں وہ جیل میں جیلی ھے وہ نظربند ھیں قید نہیں بی بی سی کیلئے "پرسکون" کا لفظ مناسب نہیں تھا