سرفراز کو کھلانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2015
وکٹ کیپر سرفراز  احمد کو ورلڈ کپ میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا۔ فائل فوٹو اے ایف پی
وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ورلڈ کپ میں اب تک ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی:سابق کھلاڑیوں نے زمبابوے کیخلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ فتح میں وہاب ریاض اور محمدعرفان کے علاوہ کسی کھلاڑی کا کوئی کردار نہیں تھا اور ساتھ ساتھ آئندہ میچ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کھلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سابق عظیم بلے باز جاویدمیانداد کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کے ٹریک پر آنا خوش آئند ہے مگر بیٹنگ اور فیلڈنگ نے ایک مرتبہ پھر مایوس کیا لہٰذا آئندہ میچوں میں اسپیشلسٹ وکٹ کیپر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے۔

واضح رہے کہ اب تک تینوں میچوں میں پاکستان کی فیلڈنگ خصوصاً وکٹ کیپنگ کے شعبے میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور عمر اکمل کئی کیچ ڈراپ کر چکے ہیں اور خراب کارکردگی کے باوجود ریگولر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔

سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا کہ مصباح الحق نے کمزور بالنگ لائن کے سامنے غیر ضروری طور پر محتاطانداز اختیار کر کے ایک بار پھر اپنے آپ کو خود غرض کھلاڑی ثابت کردیا،محمدعرفان اور وہاب ریاض نے پاکستانی ٹیم کو جتوایا ورنہ حالات بہت خراب تھے۔

انہوں نے عمر اکمل اور ناصر جمشید کی فیلڈنگ پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو آزمانا چاہئے اور ان سے اوپننگ بھی کرائی جائے۔

سابق اوپنر عامر سہیل نے بھی میانداد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کیخلاف فتح میں وہاب ریاض اور محمد عرفان کے علاوہ کسی کھلاڑی کا کوئی کردار نظر نہیں آیا،زمبابوے جیسی کمزور سائیڈ کے خلاف جس انداز میں بیٹنگ کی گئی،اس پر افسوس ہورہا ہے۔

سابق لیگ اسپنر اور گگلی کے موجد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وہاب ریاض نے خود کو ایک بار پھر لڑاکا اور محنتی کرکٹر ثابت کیا ہے،ٹیم کو ایسے کرکٹرز کی بہت ضرورت ہے جو میدان میں لڑتے نظر آئیں۔ ایسی فائٹ گزشتہ میچوں میں کی جاتی تو نتائج مختلف ہوتے۔

سابق اوپنر شعیب محمد نے کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا جائے کیونکہ عمر اکمل کے کیچز ڈراپ کرنے سے ٹیم کو نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ اب شروع ہوا ہے مگر فیلڈنگ پر توجہ نہیں دی گئی تو واپسی کا راستہ تیارہوجائے گا۔

راشد لطیف نے کہا کہ مصباح کے ساتھ عمراکمل،صہیب مقصود اور وہاب ریاض لڑتے ہوئے دکھائی دیئے مگر اوپننگ جوڑے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ایک اور سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کمزور ٹیم کیخلاف اس طرح کی کامیابی کسی طور پر قبول نہیں ہے۔

محسن خان نے کہا کہ آئندہ میچوں میں ٹیم کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے،ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

تبصرے (6) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Mar 02, 2015 05:24pm
یہ حالص ٹیم منیجمنٹ کا مسئلہ ھے حالات کو دیکھر ٹیم کو میدان میں اتارا جاتا ھے کسی کے مطالبے یا خواہش پر ٹیم میں ردبدل نہیں لیا جاسکتا ورلڈ کپ میں جو کھلاڑی کھیل رہے ھیں ان میں سے ہی 11 کھلاڑی کھیل سکتے ھیں جزباتی ھونے کی ضرورت نہیں
Em Moosa Mar 02, 2015 08:16pm
It seems Misbah, Younus and Mushtaq have joined together for not to give any chance to Sarfaraz. It does not matter if Sarfaraz doing not so good in the beginning but seniors should give back his lost confidence. Akmals have great support not from management but also from Rameez raja and Waseem akram who are using their mics calling Umar a golden boy, million dollars players and what not else praising him and never say any thing of his selection of wrong shots and dropping catches. Why and what is the purpose behind it? Either Akmals are well known for their relations with mafia?.
SHABIR AHMAD DAR Mar 03, 2015 10:40pm
i like this website
SHABIR AHMAD DAR Mar 03, 2015 10:43pm
plz sarfaraz ko jamsheed kay badlay team ma shamil kijeyay
ohio usaaurangzeb niazi Mar 05, 2015 02:43pm
Hafeez sent back and called Nasir by Moin against wish of Misbah.Now nasir will play .Captain must have sayHafeez must be sent back and nasir back we can win
Em Moosa Mar 05, 2015 07:55pm
@Israr Muhammad Khan I think you have some relations with board members.