کتے کا گوشت فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار

02 مارچ 2015
پولیس کے چھاپے کے وقت دونوں ملزمان کتوں کا گوشت بنانے میں ہی مصروف تھے، مقدمہ درج کرلیا گیا—اے پی پی فائل فوٹو۔
پولیس کے چھاپے کے وقت دونوں ملزمان کتوں کا گوشت بنانے میں ہی مصروف تھے، مقدمہ درج کرلیا گیا—اے پی پی فائل فوٹو۔

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کتے کے گوشت کو بکرے کا گوشت کہہ کر فروخت کرنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں دو افراد کتوں کا گوشت بنانے میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چھ ماہ سے یہ کام کررہے تھے جس کے لئے وہ آوارہ کتے پکڑتے اور پھر ان کا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کردیتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ان کے ایک ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص انہیں کورنگی میں بکرے ذبح کرنے کا کہہ کر لے جاتا تھا جب وہ اس گھر میں پہنچتے تو کتے پہلے ہی سے کٹے ہوتے تھے، وہ صرف گوشت بنانے کا کام کرتے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Mar 02, 2015 10:06pm
دو پکڑے گئے، جانے کتنے اور یہ کام کررہے ہونگے۔ انتظامیہ کی ساکھ دائوں پر ہے۔ عام لوگوں کا خیال یہ ہے کہ ایسے لوگ جب پکڑے جاتے ہیں جب یہ رشوت نہیں دیتے۔